جاپانی سفیر کی ملاقات‘ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال‘ غیرملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں دینگے: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلی عثمان بزدار سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب اور جاپانی سفیر نے دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ جاپانی سفیر نے پنجاب کے مختلف شعبوں خصوصاً آبپاشی، پینے کے صاف پانی، فنی تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فرغ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین بہترین تعلقات موجود ہیں۔ جاپانی قوم نے اپنی محنت سے نمایاں ترقی کی ہے۔ جاپان کی تیز رفتار ترقی سے سیکھ کر پنجاب میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کو آگے لے کرجائیں گے۔ جاپان کی مہارت سے استفادہ کریں گے۔ نئے پاکستان میں ہر شعبے میں جدت اور انفرادیت لا رہے ہیں۔ پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم بھی بڑھانا ہو گا۔ پنجاب میں تعلیم، صحت، توانائی، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا بڑا پوٹینشل موجود ہے۔ صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا گیا ہے۔ حکومت کی پالیسیوں کے باعث پاکستان خصوصاً پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔ جاپان بھی سرمایہ کاری کے نئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان اور پاکستان کے تعلقات کومعاشی تعاون میں بدلنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ نومنتخب رکن قومی اسمبلی زین قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ بولتے کم اور کام زیادہ کرتے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے حوالے سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب کے لوگوں نے الیکشن میں بھرپور مینڈیٹ دیا، حکومت عوامی مینڈیٹ کی لاج رکھے گی۔ اب عملی اقدامات ہوں گے اور حقیقی تبدیلی آئے گی۔ جلد جنوبی پنجاب کا دورہ کرکے منتخب نمائندوں اور پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کروں گا۔ عثمان بزدار نے ذیابیطس سے بچائو اور علاج معالجے کے حوالے سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذیابیطس کے مرض کوکنٹرول میں رکھنے اور اس سے بچائو کیلئے احتیاط سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ وزیراعلی نے تلہ گنگ اور سندرکے قریب ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...