قانون کی حکمرانی کیلئے اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے: کور کمانڈر کانفرنس

Nov 14, 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 215 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیومیں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جیو سٹرٹیجک اور ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ریاستی رٹ اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کیلئے تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ قانون پر عملدرآمد سے ہی امن، استحکام اور ملک کی خوشحالی ہے۔ پائیدار امن کے لئے پاک فوج کی کوششیں جاری رکھنے اور علاقائی امن کے لئے اقدامات کی حمایت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ ریاستی رٹ برقرار رکھی جائے گی۔ کانفرنس میں ملک میں جاری آپریشنز سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ اور مشرقی سرحد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں، شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ملک میں پائیدار امن لانے کیلئے پاک فوج کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ علاقائی امن کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس نے جیوسٹرٹیجک اور ملک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ کانفرنس میں جاری آپریشنز، پاک افغان سرحد کے ساتھ آہنی باڑ لگانے، بھارتی سیز فائر خلاف ورزیوں سمیت مشرقی سرحد کی صورتحال پر غور ہوا۔ کانفرنس میں علاقائی امن کے لئے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے ملک کے اندر پائیدار امن کے قیام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں