ارزگان غزنی میں آپریشن بمباری، 33 طالبان مارے گئے

کابل (نوائے وقت رپورٹ +سنہوا) افغانستان کے صوبے ارزگان، غزنی میں افغان اور اتحادی فورسز کے مشترکہ آپریشن بمباری میں 33 طالبان ہلاک ہو گئے افغان میڈیا کے مطابق مشترکہ آپریشن میں 18 طالبان زخمی ہوئے اسلحہ و گولیاں بھی قبضے میں لیا گیا ہے ننگر ہار میں کار بم دھماکے سے 11شہری زخمی ہوئے ہیں ۔امریکی فورسز نے صوبہ غزنی میں فضائی حملہ کرکے 8 طالبان ہلاک کر دیئے افغان فوجی حکام کے مطابق ضلع اندار میں طالبان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن