اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) حکومت پاکستان نے فارمیسی اور انجینئرنگ کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے لئے سری لنکا کے 9 طلباء کو سکالرشپس دیئے ہیں۔ سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے سکالرشپس سری لنکا کے طلبہ کو ہائی کمشن میں منعقدہ تقریب میں دیئے۔ پاکستان کے ہائی کمشنر نے اس موقع پر طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تمام شعبوں خصوصاً تعلیم کے شعبہ میں تعاون جاری ہے جسے مزید فروغ دیا جائے گا۔
پاکستان کی طرف سے سری لنکا کے 9 طلباء کو اعلیٰ تعلیم کیلئے وظائف
Nov 14, 2018