خیبر پی کے: گھریلو تشدد پر خاوند کو 30 ہزار جرمانہ، 3 ماہ قید ہوگی، قانون تیار

پشاور (بیورو رپورٹ)صوبہ خیبر پی کے میں گھریلو تشدد کی روک تھام کیلئے قانون تیار کرلیا گیا جسے بحث اور منظوری کیلئے صوبائی اسمبلی کے آئندہ کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ صوبائی کابینہ کی جانب سے منظور کیے جانے والے مجوزہ بل کے مطابق گھریلو تشدد کی صورت میں خاوند کو 30 ہزار روپے جرمانہ اور 3 ماہ قید ہوگی اور مسلسل گھریلو تشدد کرنے پر بھی خاوند کو سزا ہوگی۔ مجوزہ بل کے مطابق اہلیہ کی جانب سے خاوند پر جھوٹا الزام لگانے پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ اس کے علاوہ خاوند، اہلیہ کو کام کرنے کی جگہ، دفتر یا کسی بھی جگہ ڈرانے دھمکانے پر بھی سزا کا مرتکب ہوگا۔ مجوزہ بل کے مطابق اہلیہ کو سوشل میڈیا، انٹرنیٹ، موبائل فون یا ان کے رشتہ داروں کو دھمکانے پر بھی خاوند کو سزا ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن