ملتان (نمائندہ نوائے وقت) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے شعبہ ایگرانومی کی زیر اہتمام ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے پروگرام ’’وشل انٹی گریشن آؤٹ ریسرچ پروگرام" کے تحت ایک روز ہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع ’’پانی کی موجودہ کمی کے تناظر میں فصلات کی کامیاب کاشت ‘‘تھا۔ تربیتی ورکشاپ میں خطے کے کسان ، مختلف زرعی اداروں، فیکلٹی اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ کروانے کا مقصد پانی کا فصلات میں کم سے کم اور صیح استعمال کرنا تھا۔تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں پوری دنیا میں پانی سے متعلقہ بحران کا باعث بن رہی ہے، ۔زمین ، جھیلوں اور دریاؤں میں ہونے والی ڈی گریڈیشن کی وجہ سے آبی مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ لہٰذا آبی مسائل کے حل کیلئے ہمیں اپنے ماحولیاتی نظام کو فعال بنانا ہو گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالغفار‘ ڈاکٹر عالمگیر اختر خان‘ ڈاکٹر خرم مبین‘ ڈاکٹر غلام حیدر‘ ڈاکٹر حبیب الرحمن‘ ڈاکٹر راؤ اکرام‘ ڈاکٹر عثمان جمشید سمیت کاشتکاروں ‘ فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ماحولیاتی تبدیلیاں پانی کے بحران کا باعث بن رہی ہیں : ڈاکٹر آصف علی
Nov 14, 2018