ڈی سی ملتان کا این اے 156اور پی پی 215کے علاقے کا دورہ،بابر شاہ نے مسائل سے آگاہ کیا

ملتان( نامہ نگار خصوصی) یونین کونسل 14کے چیئرمین سید بابر شاہ نے مخدوم شاہ محمود قریشی کے حکم پر ڈی سی ملتان مدثر ریاض ملک کو این اے 156اور پی پی 215کے علاقہ کا دورہ کروایا ہے اور علاقہ کے مسائل کے حوالے سے آگاہی دی اور اس حلقہ کا واحد جناح پارک کا بھی خاص طور پر دورہ کروایا۔ پارک میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور ٹوٹ پھوٹ کاشکار تھا۔ اس کے بعد شاہ رکن عالم حمزہ چوک کا بھی وزٹ کیا اور لوگوں نے کہاکہ یہاں اس سڑک پر سپیڈ بریکر نہ ہونے پر ہر روز حادثہ ہوتے ہیں جس پر ڈی سی ملتان نے کہا آپ کے اس مسائل کا بھی حل کردیاجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن