نئے بھرتی ہونیوالے کسی ڈاکٹر کوفارغ نہیں کیا جائیگا: ڈپٹی کمشنر ملتان

Nov 14, 2018

ملتان(سپیشل رپورٹر) ڈپٹی کمشنرملتان مدثر ریا ض ملک نے کہا ہے کہ تما م نئے بھر تی ہو نے وا لے ڈا کٹرو ں میں سے کسی کو بھی فا ر غ نہیں کیا جا ئے گا بلکہ وہ اپنے فرائض منصبی اپنے اپنے ڈ یو ٹی اسٹیشن پر انجا م دیتے رہیں گے ،جن ڈا کٹرو ں کی بھر تی پنجا ب پبلک سر وس کمیشن کے ذریعے دوسر ے اضلاع میں ہوئی ہے ان کو بھی اپنے ضلع میں وا پس لا نے کیلئے اقداما ت کئے جائیں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے نئے بھر تی ہو نے وا لے ڈا کٹرو ں سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈا کٹر منور عبا س ،ایم ایس شہبا ز شریف ہسپتا ل ڈا کٹر نبیل سلیم اور ڈا کٹر عطا ء الر حمن بھی موجود تھے ۔ڈ پٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جو ڈاکٹر اپنی ڈیو ٹی کے ساتھ پڑ ھا ئی بھی جا ری رکھنا چا ہتے ہیں انہیں پورا حق ہے مگر ڈیوٹی کے وقت صرف مریضو ں کو فوقیت دیں ۔

مزیدخبریں