اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق شہادت حضرت امام حسن عسکری ؑ اور ایام عزا کے الوداع کے سلسلے میں ہفتہ عہد و پیمان کی مجالس اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا۔ مذہبی و ماتمی تنظیموں اور دینی اداروں کی جانب سے مجالس و ماتمداری کا انعقاد کیا گیا۔ انجمن شباب علی اکبرؑ کے زیراہتمام مسجدامیرالمومنین جی ایٹ میں یام عزاکے الوداعی خمسہ کی چوتھی مجلس سے خطاب کیا۔کرتے ہوئے علامہ سیدقمرحیدرزیدی نے کہاکہ عالم اسلام کے بچائو اور دین و شریعت کے تحفظ کیلئے مسلم حکمرانوں کو غیروں کے ہاتھوں میںکھلونا بننے سے گریزکرنا اور تمام کے حقوق کی ادائیگی کویقینی بناتے ہوئے محمد ؐو آل محمد ؐ کی راہ اختیار کرنا ہوگی اسی میں دشمنانِ انسانیت و شریعت کی شکست و ریخت اور ہماری بقاء و عزت و حرمت کا راز مضمر ہے۔ انہوں نے کہاکہ محافظین شریعت میں سے ایک عظیم ہستی امام حسن عسکری علیہ السلام ہیں جن کے بارے میں صاحب ینابیع المودۃ فرماتے ہیں کہ آپ ؑ حضرت امام علی نقی علیہ السلام کی اولاد میں سے سب سے بزرگ اور جلیل القدر ہیں ۔