چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کااجلاس کل بروز جمعرات صبح دس بج کرتیس منٹ تک ملتوی کردیا

چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کااجلاس کل بروز جمعرات صبح دس بج کرتیس منٹ تک ملتوی کردیا۔قائدایوان سینیٹرشبلی فراز کی درخواست پر کارروائی چلانے کے لیے قائدایوان ،حزب اختلاف اور تمام جماعتون کی پالیمانی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی بناکر ضابطہ اخلاق بنانے کاحکم دے دیا۔گذشتہ ادوارمیں ہونے والی منصوبوں کی شفافیت دیکنھے کے لیے قائدایوان ،حزب اختلاف کے ساتھ سپیکربات کرکے پارلیمانی کمیٹی کافیصلہ کیاجائے گا ۔بدھ کو سینیٹ کااجلاس چیرمین سینیت صادق سنجرانی کی صدارت ہوا اجلاس میں وفاقی اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں معاشی دہشت گردی کی گئی اس حوالے سے سینیٹ اپناکرداراداکرے، اس حوالے سے سینیٹ کی کمیٹی بنائی جائے جو اس تمام معاملات کودیکھے، صوبہ بلوچستان میں اربوں روپے گئے مگر وہ پیسے کہاں گئے اس کاسوال کیاجائے تو ایوان کاماحول خراب کردیاجاتاہے ۔چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفاقی وزیر کی تجویز پر کہاکہ اس حوالے سے قائدایوان شبلی فراز قائدحزب اختلاف راجہ ظفر الحق سے بات کرکے کمیٹی بناؤں گا مگر اس حوالے سے سپیکراسدقیصر سے بات کرکے پارلیمانی کمیٹی کی بات کروں گا ۔جبکہ کمیٹی کے ٹی اوآرز بعد میں بنائے جائیں گے ۔اپوزیشن کی طرف سے مسلسل احتجاج سے تنگ آکراور اپوزیشن کاواک آؤٹ ختم نہ کرنے پر قائدایوان سینیٹر شبلی فراز نے ضابطہ اخلاق بنانے کے لیے چیرمین سے کمیٹی بنانے کی درخواست کردی اور کہاکہ اس کمیٹی میں قائدایوان ،حزب اختلاف،اور تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈر شامل ہوں تاکہ روزروز کے احتجاج کوختم کیاجاسکےجس پر چیرمین سینیٹ نے ضابطہ اخلاق کے لیے کمٹی بنانے کاحکم دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن