مسلم لیگ ن نوازشریف کی صحت پر سیاست کی بجائے گارنٹی کا بندوبست کرے: فواد چوہدری

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اب نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کرے۔ (ن) لیگ سیاست کے بجائے گارنٹی کا بندوبست کرے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے۔ شریف فیملی میں مسلم لیگ کی قیادت کیلئے جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا (ن) لیگ اب نوازشریف کی صحت پر سیاست نہ کرے۔ سیاست کے بجائے گارنٹی کا بندوبست کرے۔ انہوں نے کہا نوازشریف کی مثال آصف زرداری و دیگر ملزمان بھی حاصل کرنا چاہیں گے۔ طریق کار اختیار کئے بغیر باہر بھیجنا عملی طورپر ناممکن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...