پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قائمقام ڈی ایس پی سی ٹی ڈی غنی خان شہید اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے ۔ا یس ایس پی آپریشنز ظہور آفریدی نے بتایا کہ شاہ پور چوکی کے قریب فائرنگ سے قائمقام ڈی ایس پی رورل سی ٹی ڈی غنی خان شہید جبکہ ان کے گن مین ، ڈرئیورسمیت 3زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت4 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتا ل منتقل کیا گیا تاہم غنی خان جانبر نہ ہو سکے۔فائرنگ کار پر کی گئی جس سے فرنٹ شیشہ ٹوٹ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی اور سرچ آپریشن سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے پولیس چوکی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا محمود خان نے واقعہ کی مذمت کی ، زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔