نواز شریف کے جسم پرمنفی اثرات پر فکرمندی،گہری تشویش اور پریشانی ہے:مریم اورنگزیب

Nov 14, 2019 | 14:51

ویب ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کی صحت کے جائزے کے لئے شریف میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہواـ اجلاس میں بتایا گیا کہ سٹیرائڈز، انسولین اور دیگر ادویات کی ہائی ڈوز کے سائیڈ ایفکٹس سے محمد نواز شریف کے جسم پر سوجن پیدا ہوگئی ہےـڈاکٹرزنے محمد نواز شریف کے جسم پر ظاہر ہونے والے منفی اثرات پر فکرمندی، گہری تشویش اور پریشانی کا اظہارکیا ہے ـ ڈاکٹرز کے مطابق جلد کچھ نہ کیا گیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گاـسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کی وجہ سے محمد نوازشریف کی و بلڈشوگر بھی بہت زیادہ ہے ـہائی بلڈ شوگر کی وجہ سیٹرائیڈز کی ہائی ڈوز ہے ـڈاکٹرز نے سٹیرائیڈز کی زیادہ مقدار کے باعث محمد نوازشریف کے لئے انسولین کی مقدار بڑھا دی ہےـانہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف کو دن میں چار مرتبہ انسولین لگائی جارہی ہےـ سیٹرائیڈز کی ہائی ڈوز محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل بنانے کے لئے مجبورا دی جارہی ہےـسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کے منفی اثرات کے لئے ادویات میں ردوبدل کیاگیا اور ان کی مقدار بڑھائی گئی ہے ـڈاکٹرز نے محمد نوازشریف کو مزید کوئی وقت ضائع کئے بغیر بیرون ملک لیجانے کی وارننگ دی ہے ـڈاکٹرز کو تشویش ہے کہ سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کے منفی اثرات محمد نوازشریف کی زندگی کے لئے خطرہ بن سکتے ہیںـ سٹیرائیڈز اور ادویات کے باوجود محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس تیزی سے گرنے پر معالجین کی تشویش بڑھ رہی ہےـ معالجین کے مطابق جتنا وقت ضائع ہورہا ہے، اتنا ہی نوازشریف کی صحت کی بحالی کے امکانات کم ہورہے ہیں ـپلیٹ لیٹس گرنے کی تشخیص اور مطلوبہ علاج میں تاخیر محمد نوازشریف کی جان کے لئے خطرناک ترین ثابت ہوگاـ ڈاکٹرز بغیر تشخیص کے سٹیرائڈز اور دیگر ادویات کی ہائی ڈوز دے رہے ہیں جس سے میاں صاحب کی صحت کو خطرہ ہےـ ادویات اور سٹیرائڈز کی زیادہ مقدار کی وجہ سے محمد نواز شریف کی صحت اور دیگر اعضاء پر منفی اثرات ظاہر ہو رہے ہیںـمریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی وزراء سمیت کرائے کے تمام ترجمان آج تک نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہے ہیںـایک ایک لمحہ قیمتی ہے، یہ جاننے کے باوجود حکومت دانستہ نوازشریف کی زندگی کے راستے میں غیر قانونی رکاوٹیں کھڑی کررہی ہےـ انسانی بنیادوں پربے حس حکومت نے ضمانت دینا ہوتی تو 29 اکتوبر کومحمد نوازشریف کو ضمانت دے دی جاتیـحکومت کو انسانی بنیادوں پر اتنی ہمدردی ہوتی تومحمد نوازشریف کی صحت کے لئے 15 قیمتی دن ضائع نہ کرتیـ حکومت کے تاخیری حربے محمد نوازشریف کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہےـ

مزیدخبریں