ہانگ کانگ کے تمام سکولوں میں کلاسیں منسوخ کرنے کا اعلان

 ہانگ کانگ خصوصی انتظامی ریجن حکومت کے تعلیمی بیورو نے ہانگ کانگ کے سکولوں میں تمام کلاسیں منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس کا مقصد طلباءکی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ،جن سکولوں میں کلاسیں معطل کی گئی ہیں ان میں کنڈرگارٹنز، ایلی مینٹری ، مڈل سکول اور خصوصی سکول شامل ہیں،تعلیمی بیورو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حالیہ، متوقع ٹریفک صورتحال اورہانگ کانگ حکومت کے تمام سکولوں کی رپورٹوں پر غور کرنے کے بعدکیاگیا ہے ،ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بیورو نے ہر چیز پر طلباءکے تحفظ کو ترجیح دی ہے اس لئے سکولوں پر زور دیا ہے کہ جو طلباءسکول پہنچتے ہیں ان کے لئے اپنی عمارتیں کھلی رکھیں اور طلباءکی حفاظت کیلئے عملے کا انتظام کریں اگر ضرورت ہو تو والدین اب بھی اپنے بچوں کو سکول بھیج سکتے ہیں تاہم راستے میں ان کے تحفظ پر توجہ دینے اورقریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ترجمان نے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ طلباءگلیوں میں چلنے پھرنے سے اجتناب کریں ، خطرات سے دور رہیں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں کبھی حصہ نا لیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...