سیاسی رہنمائوں کی الزام تراشیوں نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا :اختر اقبال ڈار 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں سیاسی رہنمائوں کی بد اخلاقی بد انتظامی اور الزام تراشیوں نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے موجودہ سیاسی قیادت نے عوام کے مسائل پر گفتگو نہیں کی بلکہ جیب کترے خزانے سے سرجری کرانے پاگل خانہ میائوں میائوں اور گندے جیسے الفاظ استعمال کرکے نوجوان نسل کو کیا پیغام دیا  ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے  کیا اس مو قع پر چوہدری محمد اکرم ،صابر شاہ ،فہد جمشید اور دیگر بھی موجود تھے اختر ڈار نے کہا کہ لیڈر ہمیشہ با کردار قابل ستائش قابل تحسین اور رول ماڈل ہو تا ہے مگر از حد افسوس کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں موجود لیڈر شپ میں کوئی بھی اس قابل نہیں ہے یہ لیڈر نہیں بلکہ شعبدہ باز سیاستدان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...