شوگر کی بیماری کے موثر علاج و کنٹرول کیلئے سپیشلسٹ نرسیں تیار کرنا ہونگی: سربراہ جنرل ہسپتال 

 لاہور ( پ ر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ ذیابیطس دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے اور پاکستان کا شمار بھی اس سلسلے میں اہم ملکوں میں ہوتا ہے اگر فوری طور پر تدارک نہ کیا گیا تو 2030 تک صرف پاکستان میں 26ملین افراد اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ذیابیطس پر قابو پانے کیلئے صرف علاج ہی کافی نہیں بلکہ عوامی سطح پر آگاہی،احتیاط اور کونسلنگ ناگزیر عمل ہے جس میں ڈاکٹر زاور نرسز بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں۔پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ نرسوں کا اس سلسلے میں انتہائی اہم ترین کردار ہے۔شوگر کی بیماری کے موثر علاج و کنٹرول کیلئے سپیشلسٹ نرسیں تیار کرنا ہونگی۔ 

ای پیپر دی نیشن