لاہور (پ ر) ریلوے کے ٹھیکیدار 4 ماہ سے سپلائی کے بل ادا نہ کئے جانے کیخلاف آج ریلوے ہیڈ کوارٹرز ہیڈ آفس کے باہر مظاہرہ کریں گے۔ ٹھیکیداروں کے مطابق 4 ماہ سے ریلوے کو سامان کی فراہمی کے بل ادا نہیں کئے جا رہے۔ نوبت فاقوں تک آ پہنچی ہے۔ وزیر ریلوے ہمارا مسئلہ حل کریں ورنہ ہمارا احتجاج طویل ہو سکتا ہے۔
4 ماہ سے بلوں کی عدم ادائیگی ریلوے ٹھیکیدار آج مظاہرہ کرینگے
Nov 14, 2020