کرپشن ‘ لاقانونیت کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے:آئی جی

Nov 14, 2020

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پولیس افسران کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور کرپشن سمیت مختلف قانونی خلاف ورزیوں پر محکمانہ کارروائی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع حکمت عملی کے تحت گائیڈ لائنز/چیک لسٹ ترتیب دی جارہی ہیں تاکہ مختلف بے ضابطگیوں اورقانون شکنی کے ذمہ داران کے خلاف انکوائریز کا عمل مکمل شفافیت، میرٹ اورضوابط کے مطابق سر انجام پاسکے اور اختیارات سے تجاوز، کرپشن اور لاقانونیت کے ذمہ داران سزا سے بچ نہ سکیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں انکوائریز کے عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے ابتدائی طور پر 18نکاتی چیک لسٹ /گائیڈ لائنز تیارکی گئی ہیں۔

مزیدخبریں