لاہور(نامہ نگار) لاہور انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے 32سالہ شہری آصف رحمن کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے2 سگے بھائیوں عاقب اور سلامت کو گرفتارلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشہزادہ سلطان کی ہدایات پرانویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے مقتول آصف رحمن کو اغواء کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزما ن 2 سگے بھائیوں عاقب اور سلامت کو گرفتار کیا۔ اسی دوران مقتول آصف رحمن کی نعش ضلع قصور کے علاقے پکی حویلی نالے سے برآمد ہوئی۔ نعش برآمد ہونے کے بعدگرفتار ملزمان عاقب اور سلامت اپنے جرم کو نہ چھپا سکے ۔