ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میںعالمی یوم برداشت 16نومبر کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدمعاشرے میں برداشت ،صبرو تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے معاشرے پر رونما ہونے والے منفی اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
اس دن کے حوالے سے سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مباحثے ،مذاکرات اور دیگرتقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین عوام کوعزیز رشتہ داروں اور جاننے والوں کے حقوق اور ان کے احترام کے متعلق شعور و آگاہی فراہم کریں گے۔
عالمی یوم برداشت 16نومبر کومنایا جائے گا
Nov 14, 2020