مریم نے الٹی قلابازی لگائی‘ باپ کچھ کہہ رہا ہے بیٹی کچھ: فواد چودھری

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر فواد چودھری نے وینٹی لیٹرز لانچنگ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے وینٹی لیٹر متعارف کروا رہے ہیں۔ کرونا وائرس کے 90 فیصد لوگوں کیلئے وینٹی لیٹر کارآمد ہے۔ ویکسین کے حوالے سے بات چل رہی ہے۔ ویکسین کے حوالے سے 5 بڑے ممالک نے پیسے دیکر اجارہ داری قائم کر لی۔ ڈیڑھ دو سال تک ویکسین پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں۔ مریم نے الٹی قلابازی لگائی ہے۔ باپ کچھ اور کہہ رہا ہے بیٹی کچھ اور کہہ رہی ہے۔ اپوزیشن کی تحریک کا اخلاقی جواز نہیں۔ ملکی معاملات پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں۔ نواز شریف کے بچوں نے 32 کمپنیاں بنا کر اربوں باہر منتقل کئے، این آر او اور کرپشن کیسز پر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا، ہمارا مستقبل سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی سے وابستہ ہے اور یہی وزیراعظم کا وڑن ہے،پاکستان کووڈ۔19 سے متعلق100 ملین ڈالرز کی اشیاء برآمد کر رہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں وینٹی لیٹر کی تیاری میں بڑی کامیابی ملی ہے۔  الحمد ﷲ پاکستان میں وینٹی لیٹرز کی مینوفیکچرنگ شروع ہو چکی ہے، اس وقت ہم  کرونا سے متعلق 100  ملین ڈالر کی مصنوعات ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔ سرنجز اور کنولا کو ڈسپوز آف کرنے کے لئے دو فیکٹریز لگانے کا منصوبہ ہے، اس سے ہمیں تین سے چار ارب  ڈالر سالانہ کی  بچت ہو گی۔ بہت جلد الیکٹرک بسیں مینوفیکچر کرنے جا رہے، جس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔ جب تک ویکسین نہیں آتی احتیاط ہی کرونا کا واحد علاج ہے۔

ای پیپر دی نیشن