اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے  سستا، سونا 400 روپے تولہ مہنگا

لاہور(کامرس رپورٹر) ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی برقرار رہا۔ نومبر کے 10 کاروباری دنوں میں ڈالرکی قدر 2 روپے 9 پیسے کم ہوئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید 17 پیسے کم ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز کی کمی شامل کرلینے کے بعد ڈالر کی قدر انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں 93 پیسے کم ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 158 روپے 16 پیسے ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کم ہوکر 158 روپے 10 پیسے ہے۔ دریں اثناء گزشتہ چند روز سے کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 343 روپے اضافے سے 96193 روپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن