لاہور (کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے اثاثہ جات کی صحیح معلومات جاننے کے لئے نئی لانچ ہونے والی ایپلی کیشن " ٹیکسرے میں 5 کروڑ 30 لاکھ شہریوں کے اثاثہ جات کی معلومات کا ڈیٹا جمع کر کے واضح کیا ہے کہ 8 دسمبر کے بعد اثاثہ جات کی درست معلومات چھپانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔ شہریوں کے بیرون ملک کے دوروں، بچوں کی فیسوں، بجلی و گیس کے بلز کی تفصیلات " ٹیکسرے" میں موجود ہیں، شہریوں کے بنک اکاؤنٹس، رجسٹرڈ وغیر رجسٹرڈ پراپرٹی، گاڑیوں کی تفصیلات بھی ایپ میں موجود ہیں۔ایف بی آر کی ایپلی کیشن ٹیکسرے قومی شناختی کارڈ نمبر سے اثاثہ جات اور مالی سرگرمیوں کا پتہ چلائے گی۔علاوہ ازیں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ایف بی آر نے فیلڈ دفاتر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سرکلر جاری کردیا، ایف بی آر نے گریڈ 1 تا 15 کے ملازمین کی نصف تعداد کے ساتھ دفتری امور نمٹانے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کردی۔
شہریوں کا ڈیٹا جمع، اثاثے چھپانے پر 8 دسمبر کے بعد کارروائی ہوگی: ایف بی آر
Nov 14, 2020