لاہور‘ فیصل آباد (صباح نیوز‘ نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کاروبار اور حکومتی جلسے جب ایس او پیز کے ساتھ ہو سکتے ہیں تو اپوزیشن کو بھی ایس او پیز کے ساتھ جلسوں کا حق ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں۔ ہم جمہوری اور سیاسی جماعت ہیں، شفاف الیکشن کرائے گئے تو جو ہو گا اس کے نتائج قبول کریں گے۔ رانا ثناء اﷲ نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ناجائز کیس میں پابند سلاسل کیا گیا۔ موجودہ حکومت کا ایک ہی پروگرام ہے کہ کسی کو نہیں چھوڑنا۔ عمران خان نے نواز شریف کو خود باہر بھیجا۔ نواز شریف انپا علاج کروا کر ضرور واپس آئیں گے۔ اس وقت بھی 80 کے قریب جعلی لوگ اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔
نواز شریف کو عمران خان نے باہر بھیجا‘ علاج کرا کر واپس آئینگے: رانا ثناء
Nov 14, 2020