گلگت (نوائے وقت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد ہم گلگت بلتستان کے عوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے۔ گلگت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان کو آئینی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ 10 سیاحتی مقامات بنائیں گے۔ علاقوں کو ملانے کے لیے ایکسپریس ویز بنائے جارہے ہیں۔ ذلفی بخاری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ سے علاقے میں خوشحالی آئے گی، گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔
الیکشن جیت کر گلگت بلتستان کے عوام کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے: زلفی بخاری
Nov 14, 2020