کراچی (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے شہر قائد میں بسنے والوں کیلئے 3ارب روپے سے زائد لاگت سے 80میٹرو بسیں خریدنے کا اعلان کردیا، گرین لائن میٹرو منصوبے کیلئے بسوں کی خریداری کا ٹینڈر فائنل ہوگیا ہے۔سندھ انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس آئی ڈی سی ایل بورڈ میٹرو بسوں کی خریداری کیلئے ٹینڈر کی منظوری دی، ٹینڈر کے مطابق کراچی کے شہریوں کیلئے تین ارب سے زائد لاگت کی 80 میٹرو بسیں خریدی جائیں گی۔