لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپ کو بند کرانے کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی اور 18 نومبر کو اس پر سماعت ہوگی ۔ جسٹس شاہد وحید سماعت کریں گے۔ مقامی وکیل ندیم سرور نے دائر کردہ اس ایپلیکیشن پر اعتراض اٹھایا ہے کہ ٹک ٹاک ایپ فحاشی کا سبب ہے۔ اس کی بندش کیلئے پی ٹی اے کو بھی درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹک ٹاک ایپ پر پابندی لگائی جائے
ٹک ٹاک ایپ بند کرانے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت 18 نومبر کو ہوگی
Nov 14, 2020