ہربنس پورہ میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، 4 ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار) ہربنس پورہ پولیس نے سالگرہ کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرچار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل کرنے والے چار ملزمان عمران،حزیفہ،مشہود اور محمد اسد کو گرفتار کرلیا ان سے اسلحہ برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن