اسلام آباد (وقائع نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابدہ سجاد کی عدالت نے ایس ای سی پی کے افسر منیب چیمہ کی کارروائی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران ایس ای سی پی کی طرف سے عدالت میں جواب جمع کرواتے ہوئے وکیل نے کہاکہ عدالت نے ادارے کو ڈپٹی ڈائریکٹر منیب چیمہ کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔ عدالت سے غلط بیانی اور حقائق چھپا کر حکم امتناعی حاصل کیا۔ استدعا ہے حکم امتناعی کو خارج کیا جائے۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کردی۔
ایس ای سی پی کے افسر منیب چیمہ کی کارروائی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ، سماعت پیر تک ملتوی
Nov 14, 2020