لاہور سے بھاگ کر شادی کرنیوالا جوڑا سانگلہ ہل میں قتل‘ ملزم فرار

سانگلاہل (نمائندہ نوائے وقت) نواحی چک 42 مرڑ میں گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والے جوڑے محمد عمران اور شکیلہ بی بی کو 2 مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا اور فرار ہوگئے، تھانہ صدر پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے لیں۔ بتایا گیا ہے کہ اتوکے اعوان لاہور کے رہائشی محمد عمران اور شکیلہ بی بی نے گھر سے بھاگ کر شادی کرلی تھی،محمد عمران اپنی بیوی کو لے کر 15دن قبل چک نمبر42مرڑ میں اپنی شادی شدہ بہن کے گھر آگیا تھا، جنہیں رات کے وقت 2 مسلح افراد نے اہل خانہ کو ایک سائیڈ پر کرکے عمران اور شکیلہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر کے ایس ایچ او ملک شمشیر بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے اور نعشیں قبضہ میں لے لیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...