نیب آفس ہنگامہ آرائی، مقدمہ میں ملوث متعدد لیگی رہنما شامل تفتیش ہوگئے

لاہور(نامہ نگار) نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں ملوث مسلم لیگ ن کے متعددرہنما تھانہ چوہنگ میں انویسٹی گیشن پولیس کے روبرو شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔ شامل تفتیش ہونے والوں میں مسلم لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک، ان کی اہلیہ شائستہ پرویز، صاحبزادے علی پرویز، سابق لارڈ میئر مبشر جاوید سمیت دیگر رہنما شامل، مقدمے میں شامل تفتیش ہونے والے (ن)لیگی رہنمائوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن