سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کا جسٹس وقاراحمد سیٹھ کے وفات پراظہارافسوس 

Nov 14, 2020

اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس وقاراحمد سیٹھ کے وفات پرگہرے رنج وغم اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی قانون کے شعبے میں خدمات کوسراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی درجات بلند فرمائیں اورلواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹرسرداریعقوب خان ناصرنے کہاکہ مرحوم ایک ایماندار اورفرض شناس جج تھے ان کی اچانک انتقال پربڑا خلاپیداہوگیاہے۔

مزیدخبریں