اسلام آباد(نا مہ نگار)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ) نے کرونا وائرس کی وبا کے تناظر میں این سی او سی سفارشات کے تحت حفاظتی اقدانات بارے سرکلر جاری کردیاہے ،جاری سرکلر کے مطابق ڈریپ میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام تاحکم ثانی معطل رہے گی۔تمام ڈائریکٹرز مینوئل حاضری کو یقینی بنائے۔ڈریپ میں ہرقسم کے وزیٹرز کا داخلہ ممنوع قراردے دیا گیا ہے جبکہ عملہ ہر وقت ماسک کے استعمال کو یقینی بنائے گا اسی طرح سے نزلہ، زکام س سانس لینے میں شکایت کی صورت میں فوری علاج کرائے۔ہاتھوں کو صاف رکھاجائے اور سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائے۔ڈریپ کے اندر انتہائی اہم امور کے علاوہ اجلاس، ملاقات سے اجتناب کیاجائے۔