کراچی(این این آئی)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر وکلا برادری بھی سوگ کی کیفیت میں ہے، عدالتی امور معطل کردیئے گئے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار سیٹھ کے انتقال پر سندھ ہائی کورٹ سمیت مقامی عدالتوں میں یوم سوگ منایا گیا۔ سندھ بھر کی عدالتوں میں عدالتی امور معطل کردیئے گئے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے عدالتوں کی کارروائی معطل رکھنے کی ہدایت کی۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کے مطابق جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کیسز کی کارروائی معطل کردی گئی تھی۔