ٹیکسلا (نما ئندہ نوائے وقت) فرانس اور دیگر مغربی ممالک کی طر ف سے تو ہین رسالت ؐ اور گستا خانہ اقدامات کے خلاف ٹیکسلا کی تمام مذہبی تنظیمو ں ، تا جر تنظیمیں ، وکلا برادری اور سیاسی شخصیات ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئیں بعد نماز جمعہ بڑی ریلو ے پھا ٹک ٹیکسلا سے چوک سرا ئے کالا ختم نبوت چوک تک پر جوش احتجاجی مظاہرہ و ریلی کا انعقاد عمل میں لا یا گیا ۔ چوک سرا ئے کالا پہنچ کر احتجاجی ریلی ایک بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ، سٹیج سیکر ٹری کے فرائض عتیق کا شمیری ، مولانا عبد الشکو ر ہزاروی اور قاری محب النبی نے انجا م دئیے ۔ تلا وت کلام پا ک کی سعادت قاری محمد حسن معاویہ نے حاصل کی جب کہ معرو ف نعت خواں قاری صفی اللہ بٹ نے اپنے مخصو ص انداز میں نعتیہ اشعار اور فرانس کے خلاف مذمتی نظم پیش کر کے ہزارو ں شرکا ء کے جوش و جذبہ میں اضافہ کر دیا ، شرکا ء کی بڑی تعداد بار بار اور مسلسل ، فرانس کی حرکتو ں کا ایک ہی علا ج الجہاد الجہاد کے پر جوش نعرے بلند کر تے رہے ، عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کے شرکا ء سے مو لا نا قاری محمد زکریا ، مو لا نا سید عتیق شاہ ، مولانا فقیر محمد ، مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے صدر حاجی عمر فاروق ، جما عت اسلامی پنجاب کے نائب صدر شمس الر حمن سواتی ، مو لانا قمر السلام حضرو،محمد اقبال اعوان ، پروفیسر ذکا ء اللہ ، ذیشان صدیق بٹ، مو لانا مفتی حیدر علی حیدری ، جے یو آ ئی ٹیکسلا کے امیر ملک سفیر عالم ، مو لا نا عبد الشکور ، مولانا مفتی محمد حسین سفیان ، مولانا مفتی کلیم اللہ ، سمیع اللہ بٹ ، پیپلز پارٹی ٹیکسلا کے صدر شیخ نا صر محمود، ملک شوکت ایو ب چھا چھی سمیت متعدد مقررین نے خطاب کیا ، مقررین نے فرانس اور دیگر مغربی ممالک میں نبی پاک ؐ کی شان میں کی جانے والی گستا خانہ کاروائیو ں کی بھر پور مذمت کی اور عالم اسلام سے اپیل کی کہ وہ عالمی سطح پر مرکزی پلیٹ فارم قائم کر کے فرانس سمیت دیگر مغربی ممالک کے بد بخت حکمرانو ں اور ملعونو ں کو مسلما نو ں کے جذبات کی روشنی میں سخت پیغام دیں ۔ مقررین نے کہا کہ حرمت رسول ؐ ختم نبوت کے تحفظ اور عظمت ناموس صحابہ کے لیے تمام مسلمان آ پس میں متحد و متفق ہیں ، انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکمرانو ں کو او آ ئی سی میں جرات مندانہ کر دار ادا کر نے کے لیے اپنی ذمہ داریو ں کو پورا کر نا ہو گا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ نا صرف پا کستان کے مسلما نو ں بلکہ پو ری دنیا کے مسلمان آقا نبی کر یمؐکی شان پر کیے جا نے والے نازیبا حملو ں سے سخت مضطر ب ہیں اور فرانس میں ہو نے والی کاروا ئیو ں کا بدلہ چکانے کے لیے سخت بے چین اور بے قرار ہیں ، مو جو دہ حکو مت کو پاکستانی مسلما نو ں کے احساسات و جذبات کو سامنے رکھتے ہو ئے ہنگامی بنیا دو ں پر مغربی دنیا کی چال بازیو ں کا قلع قمع کر نا ہو گا ، احتجاجی مظاہر ہ میں تاجر براداری کے عہدہ داران حاجی ملک محمد ایو ب صراف ، شیخ ضیاء الدین ، حاجی ناصر حسین اعوان ، راجہ چاند گل ، عمر فار وق صدیقی ، مغل مارکیٹ اخلاق گروپ سمیت تمام تنظیمو ں کے عہدہ داران نے بھر پور شر کت کی اور ریلی کی کا میابی کے لیے شاندار کر دار ادا کیا ۔