حکمرانوں نے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے : راجہ جاوید اخلاص 

 گوجرخان (نامہ نگار)حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ملک سے آٹا اورچینی غائب ،عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عمران نیازی اور ان کی کابینہ ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہے ہیں اشیائے خوردونوش بیرونی ممالک اسمگلنگ کرکے اربوں روپے بنایا جارہا ہے حکمران راتوں رات امیر تر ہو رہے ہیں حکمرانوں کی عیاشیوں کا تمام بوجھ ملک کے عوام کی پیٹھ پر لا دیا گیا ہے پی ٹی آئی کی شکل میں ملک پر مسلط حکمران ٹولہ نے مہنگائی کے ذریعے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے بھاری یوٹلیٹی بلز نے عوام کی چیخیں نکال کر رکھ دی ہیں ان خیالات کا اظہارسابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی مسلم لیگ یوتھ ونگ ن راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر سید ندیم عباس بخاری مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر حاجی طیب قریشی سابق چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی بلدیہ گوجرخان حاجی خواجہ اعجاز مسلم لیگ ن پروفیشنل ونگ گوجرخان کے صدر احمد شاہ خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ان رہنماؤں نے کہاکہ نااہل حکمران مہنگائی کے ذریعے عوام کا معاشی قتل عام بند کریں مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام موجودہ حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تو حکومت کا بوریا بستر گول کردیں گے

ای پیپر دی نیشن