لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سونیری بینک پولو کپ 2020ء کے چوتھے روز ٹیم شیخوپولو اور نون نے مین فائنل کیلئے جبکہ ریمنگٹن فارما اور ریجاس پراپرٹی نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں سونیری بینک پولو کپ کے مقابلے جاری ہیں۔ پہلے میچ میں ٹیم شیخوپولو نے ذکی فارمز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 کے مقابلے 5.5 گول سے ہرا دیا۔ دوسرے پول میں سب سڈری فائنل کیلئے کھیلے گئے میچ میں ریجاس پراپرٹی نے میجک ریور کو 8-4 سے ہرا دیا۔
سونیری بینک پولو کپ میں دو میچوں کے فیصلے
Nov 14, 2020