افغان صدر کی دعوت پر عمران خان  کا رواں ماہ دورہ کابل متوقع

Nov 14, 2020

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ ایک روزہ دورہ کابل متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سفارتی ذرائع سے دورہ کی تاریخیں طے کی جا رہی ہیں۔ مجوزہ ایک روزہ دورہ کے موقع پر دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان باہمی تعلقات، سلامتی کے امور اور بطور خاص  نئے ٹرانزٹ ٹریڈ  معاہدے  سمیت اہم معاشی امور پر بات چیت ہو گی۔ اعلیٰ سطح کا وفد وزیراعظم کے ساتھ ہو گا۔

مزیدخبریں