وفاقی وزیر علی زیدی کی آئل ٹینکرز مالکان کو مسائل حل کی یقین دہانی 

کراچی (کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر بندرگاہ وجہاز رانی علی زیدی نے آئل ٹینکرز مالکان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ٹینکرز مالکان کے ایشوز وفاقی وزیر پٹرولیم سے مشترکہ ا جلاس میں ایشوز میں بھی اٹھائے جائیں گے جب کہ وزیر اعظم عمران خان تک بھی ٹرانسپورٹرز کی آواز پہنچائی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی نے وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ منسٹر علی زیدی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات جس میںمیر شمس شاہوانی نے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے اس کے علاوہ کیو سسٹم کے نفاذ، موٹروے پولیس کا متنازعہ کانٹا، ناجائز چالان اور آئل ٹینکر ز کے ڈرائیوروں سے ناروا سلوک کی وجہ سے بھی ڈرائیورشدید ازیت سے دوچار ہیں۔شمس شاہوانی نے مزید بتایا کہ محمود کوٹ میں ڈرائیوروں کو پیٹرو ایکٹ کے تحت ناجائز ہوٹلوں سے اٹھا کر آیف آئی آرکاٹے جارہے ہیں، پنجاب میں تیل کی ترسیل میں پولیس کا رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ آئل کمپنیوں میں ڈرائیوروں کو بنیادی سہولیات مہیا نا کرنا اور آئل کمپنیوں نے سلف لوڈنگ کر کے پاکستان کے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ملاقات میں وفاقی وزیرنے ٹرانسپورٹر رہنما کوجلد از جلد مسائل حل کرنے کا یقین دلایااور وزیر پیٹرولیم کے ساتھ مشترکہ میٹنگ کر کے مسائل حل کروانے پیشکش بھی کی جب کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان تک بات پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن