حیدرآباد (بیورورپورٹ)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین پرویز فہیم نوروالا نے وفاقی و صوبائی حکومتوںپر زور دیاہے کہ صنعتکاروں کا استحصال کرنا بند کیا جائے، اور صنعتوں سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اعلیٰ افسران کو تنبیہ کی جائے،ایسوسی ایشن سیکریٹریٹ میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے عمومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ حال ہی میں وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے حیسکو چیف محمد یعقوب کو ہدایت کی تھی کہ 7یوم کے اندر اندر صنعتکاروں سے ملاقات کر کہ حیسکو کو درکار ضروری سازو سامان مشینری وغیرہ کی تفصیلی فہرست اُنہیںارسال کی جائے تاکہ درکار شدہ کی فراہمی کو ممکن کر کہ صنعتوں کی بجلی سے متعلق مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاسکے مگر حیسکو چیف نے نہ صرف وفاقی وزیر کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔
حیسکوچیف حیدرآبادنے وفاقی وزیرکے احکامات ہوامیں اڑادیئے
Nov 14, 2020