مسلم لیگ اور اسٹیبلشمنٹ میں دوریاں پیدا کرنیکی سازش دم توڑ گئی‘ یاسرعدیل شیخ

Nov 14, 2020

کراچی (نیوزرپورٹر) مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے محترمہ مریم نواز شریف کے فوج کے بارے میں بیان کو ملکی سیاست میں گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ مریم نواز شریف کے تازہ بیان نے فوج اور مسلم لیگ(ن) میں دوریاں پیدا کرنے کے خواہشمندوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔مستقبل کی وزیر اعظم مریم نواز شریف کے بیان نے ثابت کردیا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور مسلح افواج ریاست کے لئے لازم ملزوم ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہمارے قائد میاں مھمد نواز شریف نے نہ صرف پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا بلکہ ہر دور میں مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو ہر معاملے پر ترجیح دی۔ مسلم اسٹودنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے ایم ایس سندھ کے رہنمائوں ایم ایس ایف سندھ کے نائب صدر احمد یامین، جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی، سیکریٹری اطلاعات عامر شیخ، سردار سہیل، ضماد عالم خان، نوید راجپوت، عرفان بٹ، محمد واصف مہر، امتیاز بھائی، سید ابراہیم شاہ،عثمان یوسفزئی، عادل عمر، شکیل یوسفزئی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلط حکمرانوں نے عوام اور فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی ہر کوشش کرڈالی لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) کے جھنڈے تلے پاکستانی عوام نے نا اہل  اور کرپٹ حکمران ٹولے کی ہر سازش ناکام بنا دی مریم نواز شریف کی جدوجہد اور دانائی قابل تحسین ہے۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ کے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر احمد یامین نے کہا کہ حکومت اور فوج کے ایک پیج پر ہونے کے بیانات کا مقصد عوام اور فوج کے درمیاں دوریاں پیدا کرنا تھا جسے مریم نواز شریف کی دوراندیش قیادت نے ناکام بنا دیا ہے۔

مزیدخبریں