کراچی (نیوزرپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مظلوموں کوانصاف کی عدم فراہمی اور ظالم ومجرموں کو چھوٹ انصاف کا قتل ہے ،6سالوں میں جنسی زیادتی کے22ہزار کیسز رجسٹرڈ ہوئے سزا صرف 77مجرموں کو ہوئی ،انصاف کی بالادستی میں سست روی مجرموں کے حوصلے بلند اور جرائم میں اضافہ کررہی ہے ،خواتین اور بچوں سے جنسی زیادتی کے کیسز ملک کے لئے شرمناک اور معاشروں کو تباہ کررہے ہیں ،حکومت ایسے عناصر کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کام کرئے عوام نے خود انصاف شروع کردیاتو یہ قانون وانصاف پر عدم اعتماد ہوگا ،آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں مگر فوری انصاف کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ،اسلام میں زنا کی سزا سنگسار ہے حکومت جنسی زیادتی کو روکنے کیلئے سخت قانون سازی کرئے، ماں کے سامنے بچی سے زیادتی اور بچوں کے سامنے ماں سے زیادتی جیسے واقعا ت ظلم وبربریت درندگی کی انتہا ہے ،انسانیت کی تذلیل اور حوا کی بیٹی کی عزت تارتار ہورہی ہے پولیس ،عدلیہ اور حکومت کہاں ہیں ،انصاف کا قتل اور ظالم کی گرفت نہیں ہوگی تو پھرعوام خود فیصلے کرنے پر مجبور ہونگے ،ملک کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں بہن ،بیٹیوں اور بچوں کی عزت محفوظ بنانے اور جنسی درندوں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کردار ادا کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا میں شائع ہونیوالی رپورٹ جس میں کہا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پرجنسی زیادتی کے11کیسز ہوتے ہیں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ یہود ونصاری اسلامی معاشروں میں بگاڑ پیدا کرکے بے حیائی کو فروغ دے رہا ہے ،سوشل میڈیا اور ٹی وی پر ایسے پرگرام پر پابندی عائد کی جائی جس سے معاشروں میں بے حیائی پھیلتی ہو ،انہوں نے کہا کہ جرائم کو ختم کرکے ہی معاشروں کو بہتر اور ترقی کی طرف گامزن کیا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ دینی تعلیمات کو فروغ دینے کیلئے حکومت سرکاری طور پر مہم چلانی ہوگی۔