مہلک وباکورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 13لاکھ 9ہزار 408ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 37لاکھ 46ہزار 944ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا کے وار جاری ہیں ، مہلک وباسے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 2لاکھ 49ہزار975ہو گئیں اور1کروڑ 10لاکھ 64ہزارکیسز ہو گئے ۔بھارت بدستور کورونا سے متاثرہ علاقوں میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 1لاکھ 29ہزار225جبکہ متاثرین کی تعداد 87لاکھ 73ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں کورونا سے 43892افرد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد 19لاکھ 22ہزار ہو گئی۔برازیل میں 1لاکھ 64ہزار946افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ مصدقہ کیسز 58لاکھ 19ہو گئے ۔روس میں اموات 32443تک پہنچ گئیں اورمتاثرین کی تعداد18لاکھ 80ہزار سے زائد ہو گئے ۔ سپین میں 14 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 40 ہزار 769 افراد ہلاک ہوچکے ۔ ارجنٹینا میں بھی 12 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35 ہزار 45 ہلاک ہوئے ۔اب تک کورونا کے 3 کروڑ 75 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض شفایاب اور ایک کروڑ 49 لاکھ 13 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔
کورونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں 1309408ہو گئیں
Nov 14, 2020 | 11:05