گلگت بلتستان میں ا نتخابی معرکہ کل (اتوارکو) ہو گا ،تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ، انتخابات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آخری ضلع کھرمنگ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا جہاں ڈپٹی کمشنر براہ راست انتخابی عمل کا جائزہ لیں گے ۔گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے انتخابات کل(اتوار کو) ہوں گے جس میں 7 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز میں سے سوا لاکھ سے زائد پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار جسٹس ریٹائرڈ سید جعفر شاہ کے انتقال کے بعد گلگت کے حلقہ جی بی اے 3 میں انتخاب نہیں ہوگا۔ چیف الیکشن کمشنر نے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک مقررکیا ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر دیامر ممتاز احمد نے کہا کہ پولنگ کے سامان کی ترسیل کردی گئی ۔ الیکشن میں سکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے جس کے لیے ملک بھر سے پولیس کی نفری طب کی گئی ۔سندھ پولیس کی نفری سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے جی بی پہنچ گئی اور سندھ پولیس کے 500 افسران اور اہلکار خدمات انجام دیں گے۔