لاہور(سپورٹس رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر اور اینکر پرسن نعمان نیاز کے مابین اپنے گھر پر صلح کرادی ۔انہوں نے صلح کے بعد سیلفی بھی لی۔وفاقی وزیر اطلاعات کے گھر پر شعیب اختر اور نعمان نیاز کے درمیان صلح ہوئی، صلح کے بعد اس واقعے کو یادگار بنانے کے لیے گھر سے باہر آ کر فواد چوہدری نے ایک سیلفی بھی لی۔سیلفی میں فواد چوہدری تو خوش نظر آ رہے ہیں تاہم شعیب اختر کے چہرے پر کچھ خاص خوشی یا اطمینان کا تاثر نہیں دکھائی دیتا، جبکہ نعمان نیاز مطمئن نظر آتے ہیں۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سیلفی شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے پیغام کے ساتھ ایک شعر بھی لکھا:دوست دو چار نکلتے ہیں کہیں لاکھوں میں‘جتنے ہوتے ہیں سِوا، اتنے ہی کم ہوتے ہیں۔فواد چوہدری نے لکھا کہ بات اتنی نہیں تھی کہ اس پر اتنی گفتگو ہوتی، لیکن کیا ہے کہ، سوشل میڈیا اب اتنا بڑا ہے کہ چھوٹی باتیں بھی بڑی ہو جاتی ہیں۔
فواد چودھری نے شعیب اختر ‘نعمان نیاز کے درمیان صلح کرادی
Nov 14, 2021