لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات کی ۔ جس میں یکساں نصاب تعلیم کے حوالے بات چیت کی گئی ۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ یکساں نصاب تعلیم پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یکساں نصاب تعلیم پر ہر ممکن عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔