ٹرمپ کے سابق مشیر پر توہین کانگرس کی فرد جرم عائد 

Nov 14, 2021

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ کی وفاقی گرینڈ جیوری نے 6جنوری کو کانگریس کی عمارت میں ہونے والے فسادات کی تحقیقاتی کمیٹی میں پیش نہ ہونے پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن پر کانگریس کی توہین کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ہے۔ ایوان نمائندگان نے27اکتوبر کو ٹرمپ کے سابق چیف سٹریٹجسٹ کو کانگریس کی مجرمانہ توہین پر گرفتار کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔ اٹارنی جنرل  نے ایک بیان میں کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن سے انہوں نے محکمہ انصاف کے ملازمین سے وعدہ کیا تھا کہ ہم مل کر امریکی عوام پر اپنے قول وفعل سے ثابت کریں گے کہ محکمہ، قانون کی حکمرانی پر عمل پیرا ہیں۔ 

مزیدخبریں