اوگاڈوگو (اے پی پی)مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے ساحلی علاقے میں نا معلوم مسلح افراد کے حملے میں 7 پولیس افسران ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہو گئے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت اواگاڈوگو میں پولیس کے حکام نے بتایا کہ نا معلوم مسلح افراد نے ریپبلک سیکورٹی کمپنیوں کے افسران کے ایک دستے کوشاہراہ پر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں7 پولیس افسران ہلاک ہوگئے اور5 دیگر زخمی ہوئے۔