لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں کے اکائونٹس اورفنڈز بحالی کے مطالبے کی قرارد ادپنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔لاہور سمیت صوبے بھر کی 3ہزار 2سو 56یونین کونسلز کے اکائونٹس اور فنڈز بحال نہیں ہوسکے۔علاوہ ازیں میوہسپتال کی سی ٹی سکین مشین دو سال سے خراب ہونے کیخلاف بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔جبکہ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں گاڑیاں و موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی: بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز کی بحالی،میو ہسپتال کی سی ٹی سکین مشین کی خرابی کیخلاف قرار داد،جرائم میں اضافے پر تحریک التوائے کارجمع
Nov 14, 2021