اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا مشغلہ بن چکا ہے

اسلام آباد )خبر نگار)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب کا چولھا بڑی مشکل سے چل رہا ہے،بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات اور خوردونوش اشیائے کی قیمتوں میں اضافہ کرنا حکومت کا مشغلہ بن چکا ہے، حکومتی سونامی اب ایک ڈرانا خواب بن گیا ہے،مہنگائی اور غربت کی وجہ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ،انھوں نے کہا اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام حکومتی پالیسیوں کے خلاف طلبہ17جبکہ بے روزگار نوجوانوں کا دھرنا 28نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں ضلعی عہدے داران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔نصر اللہ رندھاوا نے کہا جماعت اسلامی ملک میں پرامن اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دے، ہم عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں ہیں،جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے تحت ملک میں غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف 28نومبر اسلام آباد میں دھرنا د یا جارہا ہے ،جس میںہزاروںافراد شرکت کریں گے، انھوں نے کہاآئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی اور مغربی ڈکٹیشن لینے میں تینوں بڑی جماعتیں ایک دوسرے سے آگے ہیں، انھوں نے کہا صرف جماعت اسلامی ہی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن